پاکستان عوامی تحریک کا پی ٹی آئی کے رائے ونڈ مارچ میںشرکت نہ کرنے کا اعلان
رائے ونڈ مارچ میںعلامتی شرکت بھی نہیں کریں گے۔ عوامی تحریک رہنما خرم نواز گنڈا پور
سمیرا فقیرحسین منگل 27 ستمبر 2016 12:34
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 ستمبر 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے درمیان دوریاں مزید بڑھنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے پی ٹی آئی کے رائے ونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کا کہنا ہے کہ عوامی تحریک نے تحریک انصاف کا کسی قسم کا بھی ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
عوامی تحریک علامتی طور پر بھی مارچ میں شریک نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا 30 ستمبر کا پروگرام واضح نہیں ہے۔پی ٹی آئی کلئیر ہی نہیں ہے کہ وہ رائے ونڈ میں دھرنا دے گی ، جلسہ کرے گی یا مارچ کرے گی۔ پی ٹی آئی نے ہم سے رائے ونڈ پروگرام سے متعلق مشاورت بھی نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اخلاقیات پر زور دیتے ہیں، عمران خان کے جواب پر ریمارکس دے کر فضا کو آلودہ نہیں کرنا چاہتا، طاہر القادری سے ناراضگی سے متعلق سوال پر عمران خان کا جواب غیر ذمہ دارانہ تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.