Live Updates

نواز شریف کی جگہ کسی اور کو وزیر اعظم بنا دیا جائے تو کوئی اعتراض نہیں۔ عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 ستمبر 2016 16:00

نواز شریف کی جگہ کسی اور کو وزیر اعظم بنا دیا جائے تو کوئی اعتراض نہیں۔ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 ستمبر 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کو ہٹا کر ان کی جگہ کسی اور کو وزیر اعظم بنا دیا جائے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹرز سے ملاقات میں پی ٹی آئی چئیر مین کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف ہوں، اگر مسلم لیگ ن پانامہ لیکس معاملے پر نواز شریف کو ہٹا کر کسی اور کو وزیر اعظم بنا دے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن پر حکومت ختم کرنے کے لیے نہیں کہا۔ کرپشن نواز شریف نے کی ہے تو جانا بھی انہیں ہی چاہئیے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے دیگر ممالک جن کے وزرائے اعظم کا نام پانامہ لیکس میں آیا انہوں نے استعفے دے دئے لہٰذا نواز شریف کو بھی پانامہ لیکس کے معاملے پر استعفیٰ دے دینا چاہئیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات