جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرو سابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان کل بنوں آئینگے ، استقبال کی تیاریاں مکمل

منگل 27 ستمبر 2016 19:29

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرو سابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان کل بنوں دورے پر آئیں گے بنوں آمد پر استقبال کیلئے تیاریاں مکمل کرلئے گئے ہیں جماعت اسلامی ضلعی دفتر سے جاری کر دہ بیان میں کیا کہ سابق سینیٹرپروفیسر محمد ابراہیم خان آج بدھ کے روز بنوں آئیں گے اور مختلف علاقوں میں عازمین حج کومبارکباد اور مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کریں گے اس کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام نوشہر ہ اضاخیل میں ہونے والے اجتماع عام کی مناسبت سے بھی بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کریں گے بھارت کی جانب سے پاکستان کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف میڈیا سے خصوصی نشست ہو گی۔