خیبرایجنسی،پاک افغان شاہراہ کے مقام پر ٹریلر کی تیزرفتاری سے خاصہ دار فورس کا اہلکارہلاک،ڈائیوار گرفتار

منگل 27 ستمبر 2016 20:47

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) لنڈی کوتل کے علاقے شیخوال ستارہ میل چیک پوسٹ پاک افغان شاہراہ کے مقام پر ایک تیزرفتارٹریلر نے خاصہ دار فورس کے اہلکار رضوان کو کچل ڈالا۔ڈائیوار کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل کے علا قے شیخو ال ستارہ میل کے مقام پر افغانستان جانے والے ایک تیز فتارٹر یلر نمبرtbl521نے دوران ڈیوٹی علاقے بازارذخہ خیل سے تعلق رکھنے والے رضوان نامی خاصہ دار فورس اہلکار کو کچل ڈالا۔

جو زخمیوں کے تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا۔جس کو سرکاری اعزاز کے ساتھ اپنے آبائی قبرستان ذخہ خیل میں سپرد خاک کردی گئی۔لنڈی کوتل اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود اور تحصیلدار ارشاد مہمند نے جان بحق ہونے والے خاصہ دار کے لواحقین کوتذفین پچاس ہزار روپے دئے