الپوری، شانگلہ میں سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال ،حکومتی خزانہ کو لاکھوں کا نقصان

منگل 27 ستمبر 2016 20:47

الپوری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) شانگلہ میں سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال عروج پر ،نئے سرکاری گاڑیاں کباڑہ بن گئی،حکومتی خزانہ کو لاکھوں کا نقصان،سرکاری گاڑیوں پر ریپئر کے مد میں ماہانہ لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں، افسران اور اہلکاران اپنے ذاتی کاموں کیلئے سرکاری گاڑی استعما ل کرتے ہیں، ضلع شانگلہ میں اکثر ضلعی افسران کے ساتھ پانچ پانچ گاڑیاں زیر استعمال ہیں، عوام کامال کو شیر مدر سمجھتے ہیں ،عوامی و سماجی حلقوں کا اظہار برہمی، اصلاح احوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں پسماندگی کی لحاظ سے سرفہرست اور کرپشن میں درجہ اول حثیت رکھنے والی ضلع شانگلہ میں سرکاری گاڑیوں کا ناجائز اور نجی کاموں میں استعمال ہورہے ہیں جو سراسر زیادتی ہے ایک ایک آفسر کے پاس کئی گاڑیاں زیر استعمال ہیں، جو وہ زیادہ تر گھر کے کاموں کیلئے استعمال کرہے ہیں،شانگلہ کے سرکاری گاڑیاں اکثر باہر کے اضلاع میں دکھائی دیتی ہیں، بلدیاتی نمائندے بھی کسی سے کم نہیں وہ بھی کئی گاڑیاں رکھتے ہیں اور اپنے ذاتی کاموں میں استعمال میں لاتے ہیں۔

(جاری ہے)

کھبی بچوں کوسکولوں لے جاتے ہیں تو کھبی بازار سے سودا سلف اور سیر سپاٹے کیلئے گاڑیاں دوڑاتے ہیں عید کی تقریبات میں سرکاری گاڑیاں استعمال میں لاتے ہیں کیا یہ کرپشن نہیں ہے ؟سرکاری فیول استعمال کرتے ہیں ٹی اے ڈی اے بھی سرکار سے لیتے ہیں اور کام اپنا کرتا ہے عوامی سماجی حلقوں نے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے اصلاح احوال کیلئے اقدامات اٹھانے کامطالب ہ کر دیا ہے۔