ہندوستان نے اسلام آباد میں ہونے والے 19ویں سارک سربراہی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا- علاقائی تعاون اور دہشت گردی ایک ساتھ جاری نہیں رہ سکتے-ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 27 ستمبر 2016 21:27

ہندوستان نے اسلام آباد میں ہونے والے 19ویں سارک سربراہی کانفرنس میں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر۔2016ء) ہندوستان نے اسلام آباد میں ہونے والے 19ویں سارک سربراہی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سوراپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ علاقائی تعاون اور دہشت گردی ایک ساتھ جاری نہیں رہ سکتے اور ہندوستان اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔

انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں وزارت کا ایک بیان بھی شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ہندوستان نے سارک کے حالیہ سربراہ نیپال کو بتادیا ہے کہ خطے میں جاری سرحد پار دہشت گردی اور ایک ملک کی جانب سے رکن ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا ماحول اسلام آباد میں ہونے والی 19 ویں سارک سربراہی کانفرنس کیلئے سازگار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان علاقائی تعاون کو بڑھانے کیلئے وابستہ رہنے کیلئے پ±ر عزم ہے لیکن یہ سمجھتا ہے کہ ایسا اسی صورت میں ممکن ہے جب خطے میں دہشت گردی سے پاک ماحول ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ صورت حال میں ہندوستانی حکومت پہلے سے طے شدہ اسلام آباد میں ہونے والے سارک سربراہی کانفرنس میں شرکت کرنے سے قاصر ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ سارک کے دیگر رکن ممالک کو بھی اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہی کانفرنس پر اپنے تحفظات کا اظہار کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :