معروف سرچ انجن گوگل نے بھارت کو ’نمک حرام‘ ملک قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 ستمبر 2016 15:40

معروف سرچ انجن گوگل نے بھارت کو ’نمک حرام‘ ملک قرار دے دیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 ستمبر 2016ء) : دنیا کے معروف سرچ انجن گوگل نے بھارت کو ایک ”نمک حرام“ ملک قرار دے دیا ہے۔ حال ہی میں ہوئی ایک ڈیولپمنٹ کے تحت گوگل نمک حرام ملک کے نتیجے میں بھارت کا ترنگا دکھاتا ہے۔ اس تمام تر معاملے پر انٹرنیٹ پر انڈیا کی نمک حرام ملک ہونے کی تصاویر مقبول ہو گئی ہیں ان وائرل ہوتی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا رد عمل بھی سامنے آ رہا ہے۔

لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ جب گوگل پر نمک حلال ملک لکھ کر ڈھونڈا گیا تو اس کے جواب میں بھی معروف سرچ انجن گوگل نے ترنگا ہی دکھا دیا۔ ایسا محسوو ہوتا ہے کہ بھارت نمک حرام بھی ہے اور نمک حلال بھی ، لیکن یہ کسی ملک کی جانب سے نہیں کہا گیا لکہ دنیا کے معروف سرچ انجن گوگل کا ایسا ماننا ہے۔ تاہم یہ تاحال ایک پہیلی ہی ہے کہ گوگل پر بھارت کے لیے ایسے الفاظ استعمال کرنے کے پیچھے کیا کہانی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان تصاویر کے بعد بھارت کا ایک مرتبہ پھر سے پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :