حکومت کسانوں کے مطالبات پورے کرے۔پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کامطالبہ
پیپلزپارٹی مزدوروں اورمظلوموں کی جماعت ہے،موجودہ حکومت کو علم نہیں کہ کسان کیا ہوتا ہے،ملک کی معیشت چلانے والا کسان ہے،سندھ طاس معاہدے پرنوازشریف کچھ نہیں کہہ سکتے۔اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی سید خورشید شاہ، قمرزمان کائرہ،میاں منظور وٹو ودیگرکاکسان ریلی سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 ستمبر 2016 17:11
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28ستمبر2016ء) : پیپلزپارٹی کے زیراہتمام کسان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پیپلزپارٹی نے کسانوں کی تحریک کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا،پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ پیپلزپارٹی مزدوروں اور مظلوموں کی جماعت ہے،موجودہ حکومت کو علم نہیں کہ کسان کیا ہوتا ہے۔اس ملک کی معیشت چلانے والا کسان ہے،سندھ طاس معاہدے پر نوازشریف کچھ نہیں کہہ سکتے۔
آج یہاں مال روڈ پر کسان ریلی سے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ، قمرزمان کائرہ،میاں منظور وٹو سمیت دیگر خطاب کررہے تھے۔اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا کہ بھٹو سمجھتے تھے کہ زمین کا سینہ چیر کر اناج نکالنے والے کسان ہیں۔شہیدبھٹو کی پارٹی کل بھی کسانوں کے ساتھ تھی آج بھی کسانوں کے ساتھ ہے۔(جاری ہے)
کسانوں کا یہ حال دیکھ کر شہید بھٹو کی روح کانپ گئی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو جیلوں میں ڈال کراحتجاج نہیں روکا جاسکتا۔موجودہ حکومت کو علم نہیں کہ کسان کیا ہوتا ہے۔اس ملک کی معیشت چلانے والا کسان ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر نوازشریف کچھ نہیں کہہ سکتے۔اس ملک کی بھوک کو مٹانے والا کسان ہے۔موجودہ حکومت کو کسانوں کا احساس نہیں ہے۔اس ملک کی معیشت چلانے والا کسان ہے۔قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ شہبازشریف تین سال گزر گئے لیکن لوڈشیڈنگ ختم کیوں نہیں کی۔2010ء میں پاکستان گندم بیرون ممالک بھیج رہا تھا۔پیپلزپارٹی کسانوں کی نمائندہ جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ نے کسانوں کو کتنے دھوکے دیے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.