اڑی حملہ بھارت نے‌خود کروایا، پاکستان پر حملہ ہوا تو بھارت کیخلاف خصوصی ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے: وزیر دفاع خواجہ آصف

muhammad ali محمد علی بدھ 28 ستمبر 2016 20:14

اڑی حملہ بھارت نے‌خود کروایا، پاکستان پر حملہ ہوا تو بھارت کیخلاف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28ستمبر 2016ء) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان پر حملہ ہوا تو بھارت کیخلاف خصوصی ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڑی حملہ بھارت کی جانب سے خود کروایا گیا تاکہ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹائی جا سکے اور پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ وزیر دفاع نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ پاکستان جنگ کی صورت میں بھارت کیخلاف خصوصی ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔ یہ ایٹمی ہتھیار اتنے پیمانے پر تباہی پھیلائیں گے کہ بھارت کی آئندہ کئی نسلیں بھی اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہیں گی۔