اسلام آباد ہائیکورٹ،مولاناعبدالعزیز ایف آئی آرخارج کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت

ایڈیشنل اٹارنی جنرل میاں عبدالروف کی عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

بدھ 28 ستمبر 2016 20:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں مولاناعبدالعزیز اور جامعہ حفصہ کی طالبات کے خلاف ایف آئی آرخارج کرنے کے خلاف جبران ناصر کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل میاں عبدالروف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدم پیشی پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں مولاناعبدالعزیز اور جامعہ حفصہ کی طالبات کے خلاف ایف آئی آرخارج کرنے کے خلاف جبران ناصر کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ سٹینڈنگ کونسل چوہدری حسیب عدالت میں پیش ہوئے ۔ سٹینڈنگ کونسل چوہدری حسیب نے عدالت کو بتایا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔ جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ غیر حاضر ہو کر عدالت کو مشکل میں مت پھنسائیں۔ عدالت نے گذشتہ سماعت پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔سماعت مختصر دورانیے کیلئے ملتوی کر دی گئی۔