Live Updates

حکمرانوں نے ضمیر بیچے ہوئے ہیں ،ملک بچانے کیلئے سب کو گھروں سے نکلنا ہوگا ،عمران خان

نوازشریف ڈرا ہوا ہے ،اسے خطرہ ہوا تو وہ پھر سپریم کورٹ پر حملہ کردے گا، چیئرمین تحریک انصاف کا فیصل ٹاؤن آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 28 ستمبر 2016 21:47

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اپنے ضمیر تو بیچے ہوئے ہیں لیکن ملک بچانے کیلئے30ستمبر کو سب کو گھروں سے نکلنا ہوگا پی ٹی آئی کے فیصل ٹاؤن آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ٹرائل پہ ہے اگر الیکشن کمیشن تاریخ دے گا تو ہم بھی تاریخ دیں گے انہوں نے کہا کہ نوازشریف ڈرا ہوا شخص ہے اگر اسے خطرہ ہوا تو وہ پھر سپریم کورٹ پر حملہ کردے گا عمران خان نے کہا کہ ہم نے کسانوں کی آواز کو بلند کیا ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اس بات کو دوبارہ دوہرایا کہ پانامہ لیکس میں الزامات نہیں ثبوت ہیں اور وزیر اعظم نوازشریف کا نام پانامہ لیکس میں شامل ہے۔ انہوں نے کسانوں کو دعوت دی کہ وہ رائیونڈ آئیں ہم ان کی بات کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات