جمرود،خاصہ دار فورس رسک الاو‘نس سے تا حال محروم، وعدے ہوائی ثابت ہوئے

جمعرات 29 ستمبر 2016 16:39

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 ستمبر۔2016ء) حکومت نے خاصہ دار فورس کو رسک الاو‘نس سے محروم کر دیا ہے اور ان کے ساتھ کئے گئے وعدے بھی ہوائی ثابت ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ ملک کے دوسری سکیورٹی فورسز کی طرح خاصہ دار فورس اور لیویز فورس کو بھی رسک الاو‘نس دیگی لیکن حکومت نے لیویز فورس کو تو رسک الاو‘نس دینے کا اعلان کر دیا اور اس اعلان میں خاصہ دار فورس کو نظر انداز کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

خاصہ دار فورس کے جوانوں نے حکومت کے اس فیصلے کو یک طرفہ اور غیر منصفانہ قرار دیا ہے انھوں نے بتایا کہ ان کی فورس ایک بہادر اور جان باز فورس ہے لیکن یہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتی ہے اور ہماری خدمات کو فراموش کر دیتی ہے جموکہ ہمارے ساتھ سراسر زیادتی ہے انھوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کے دہشت گردی کی اس جنگ میں 850جوان شہید ہو گئے ہیں اور دوسری طرف ہماری کارکردگی کی یہ زندہ ثبوت ہے کہ خاصہ دار فورس کی بہادری پر حکومت نے اس فورس کے چار جوانوں کو تمغہ شجاعت سے نواز دیا ہے جوکہ ایک بڑی اعزاز کی بات ہے اس لئے حکومت ہماری قربانیوں اور خدمات کو مد نظر رکھکر ہمارے لئے بھی رسک الاو‘نس کا اعلان کرے کیونکہ یہ ہمارا قانونی اور اخلاقی حق ہے جس سے ہمیں محروم رکھنا ہے غیر آئینی اور غیر قانونی فعل ہے۔

متعلقہ عنوان :