صحت مند معاشرے کے لئے صحت مند ماں کے لئے بچوں کی پیدائش میں وقفہ ضروری ہے ، صوبائی وزیر بہبود آبادی

جمعرات 29 ستمبر 2016 22:08

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) محکمہ بہبود آبادی سندھ کے زیر اہتمام سی بریز کلفٹن میں میکڈا نلڈ چوک سے نشان پاکستان تک بچوں اور ماں کی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کے لئے آگاہی کے فروغ کی غرض سے واک کااہتمام کیا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر بہبود آبادی میر ممتاز جکھرانی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے واک کی قیادت کی جبکہ صوبائی وزیر خوراک سید ناصر حسین شاہ ،صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر سکندر شورو ،رکن صوبائی اسمبلی عبدالخالق منگینجو سندھ حکومت کے افسران این جی اوز کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے واک میں حصہ لیا ۔

واک کے اختتام پر اپنے خطاب میں صوبائی وزیر بہبود آبادی میر ممتاز جکھرانی نے کہا کہ صحتمند معاشرے کے لئے صحتمند ماں کے لئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ بے حد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں آبادی کے تیز ترین اضافے پر بہت محتاط رویہ اور منصوبہ بندی کے ساتھ آگے چلنا ہوگا ۔ہمیں بچوں کی پیدائش میں وقفہ اور خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں اور اس کی افادیت سے معاشرے کے ہر فرد کو آگاہ کرنا ہوگا اور لوگوں کو سمجھانا ہوگا کہ مختصر کنبے کو خوشحال رکھنا آسان ہے اور زیادہ بچوں سے کنبے اور معاشرے کے لئے مشکلات بڑھ جاتی ہیں ۔واک سے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ ،ڈاکٹر سکندر شورو اور ارکین سندھ اسمبلی جاوید ناگوری اور میر سید عابد حسین بھیو نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :