شہزاد آغا کے پیپلزپارٹی میں آنے سے ہمارے مخالفین کی نیدیں حرام ہو چکی ہیں،سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ

جمعرات 29 ستمبر 2016 22:22

سکردو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء ) سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے کہا ہے شہزاد آغا کے پیپلزپارٹی میں آنے سے ہمارے مخالفین کی نیدیں حرام ہو چکی ہیں، شہزاد آغا اور ہماری سوچ ملتی ہے اسی لیے ہم نے شہزاد آغا کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ،ہم شہزاد آغا اور ان کے ساتھیوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کو خوش آمدید کہتے ہیں انہو ں نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ پیپلزپارٹی میں اب کوئی شامل نہیں ہو گا شہزاد آغا جیسے پڑھے لکھے اور باکردار شخص کی شمولیت نے یہ ثابت کر دیا کہ یہ جماعت پڑھے لکھے اور علاقے کے کیے درد رکھنے والے لوگوں کی جماعت ہے ، جو لوگ کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی میں کوئی نہیں آئے گا وہ بے ضمیر اور لوٹے لوگ ہیں اور بے ضمیر اور لوٹوں کے لیے پیپلزپارٹی میں کوئی جگہ نہیں ، شہزاد آغا کی شمولیت کا سن کر مخالفین اتنے بھوکھلائٹ کا شکار ہوئے کہ وزیر اعلیٰ کو پلوں کا افتتاح بھی اکیلے کرنا پڑا ،ن لیگ والے صرف اقتدار کے دنوں میں شیر ہوتے ہیں ، اور جانور ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے انتقامی کارائیوں کرتے ہیں اقتدار جاتے ہی ن لیگ کے کاغذی شیر لومبڑی بن جاتے ہیں اور لومبٹری کی چال چلتے ہوئے بھاگ جاتے ہیں ، ن لیگ بے ضمیر لوگوں کے لوٹے پر مشتمل ہیں میں اور شہزاد آغا ہاتھ ملا کر چلے گے تو مخالفین کی نیدیں اُڑ جائیں گی انہوں نے کہا کہ اکبر تابان نے اقرار کیا کہ آج بھی ہمارے دور کے منصوبوں اور ہماری اے ڈی پیز پر کام ہو رہا ہے ن لیگ نے آج تک ایک روپے کا کام تک نہیں کیا ، انہو ں نے کہا کہ سیاسی دباو ڈال کر ملازمین کے تبادلے کیے جا رہے ہیں ن لیگ اور ادارے خبر دار ہو جائیں اگر ہمارے سیاسی بنیادوں پر تبادلے کرانے کا سلسلہ جاری رہا تو ہم اداروں میں گھس جائیں گے اس لیے پہلے ہی انہیں خبر دار کر رہے ہیں کہ اپنی روش ترک کریں ۔

متعلقہ عنوان :