ہم ایک امن پسند قوم ہیں

پاکستان اپنے پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، جب تمام مسائل بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں تو پھر انتہائی اقدامات اٹھانے کی کیا ضرورت ہے؟ شاہد آفریدی

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 ستمبر 2016 23:21

ہم ایک امن پسند قوم ہیں

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 ستمبر۔2016ء) شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ جب تمام مسائل بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں تو پھر انتہائی اقدامات اٹھانے کی کیا ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی دراندازی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حالات پہلے سے بھی زیادہ کشیدہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس تمام صورتحال میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کہتان شاہد آفریدی کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ جب تمام مسائل بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں تو پھر انتہائی اقدامات اٹھانے کی کیا ضرورت ہے۔ پاکستان اپنے ہمسائے ممالک کیساتھ پرامن اور اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ جبکہ پاکستانی ایک امن پسند قوم ہے۔ جنگ کی صورت میں نقصان کسی ایک کا نہیں بلکہ دونوں پڑوسیوں کو ہو گا۔

ہم ایک امن پسند قوم ہیں

متعلقہ عنوان :