لائن آف کنٹرول پر گزشتہ روز کسی قسم کی کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی: بھارتی وزیر اطلاعات راجیاوردھن سنگھ راٹھور

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 ستمبر 2016 19:12

لائن آف کنٹرول پر گزشتہ روز کسی قسم کی کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی: ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30ستمبر 2016ء) بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ روز لائن آف کںٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک کرنے کے جھوٹے دعوے کا بھانڈا خود بھارتی وزیر اطلاعات نے پھوڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار دا ہندو کو دیے گئے انٹرویو میں بھارتی وزیر اطلاعات و نشریات راجیاوردھن سنگھ راٹھور نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر کسی قسم کی کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی۔

لائن آف کنٹرول پر آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے کسی ہیلی کاپٹر کے استعمال کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے زمینی راستے سے لائن آف کنٹرول کراس کیا تھا۔ بھارتی فوج کو اس دوران کسی قسم کے ہیلی کاپٹر کی مدد حاصل نہ تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سے بھارتی فوج کے جھوٹے دعووں کی بنیاد پر بھارتی میڈیا لائن آف کنٹڑول پر سرجیکل اسٹرائیک کا واویلا کر رہا تھا۔ جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی میڈیا اور فوج کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 14 بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا گیا تھا جبکہ ایک فوجی حراست میں لے لیا گیا تھا۔