بھارتی حکومت کو اجمل قصاب کا پتہ نواز شریف نے فراہم کیا تھا: شیخ رشید کا سنگین الزام

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 ستمبر 2016 21:50

بھارتی حکومت کو اجمل قصاب کا پتہ نواز شریف نے فراہم کیا تھا: شیخ رشید ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30ستمبر 2016ء) شیخ رشید نے سنگین الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی حکومت کو اجمل قصاب کا پتہ نواز شریف نے فراہم کیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے منعقد کیے گئے رائیوینڈ جلسے کے دوران رہنماوں کی تقاریر جاری ہیں۔ اس دوران عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کی جانب سے بھی خطاب کیا گیا ہے۔ شیخ رشید نے اپنے خطبا کے دوران وزیراعظم نواز شریف پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہی ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائینڈ اجمل قصاب کا پتہ بھارتی حکومت کو فراہم کیا تھا۔