بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے آپے سے باہر ہو گئیں، خود پر تنقید کرنے والے پاکستانیوں کو کتا کہہ دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 ستمبر 2016 22:36

بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے آپے سے باہر ہو گئیں، خود پر تنقید کرنے والے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30ستمبر 2016ء) بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے نے خود پر تنقید کرنے والے پاکستانیوں کو کتا کہہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت کے بعد سے بھارتی فنکاروں نے بھی اپنا اصلی رنگ دکھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان مخالف بیانات پر کئی بھارتی فنکاروں کو پاکستانیوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مشہور بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے بھی پاکستان کیخلاف زہر اگلنے میں کسی سے پیچھے نہ رہیں۔ گلوکارہ نے پاکستان مخالف خیالات پر پاکستانیوں کی تنقید پر آپے سے باہر ہوتے ہوئے انہیں کتا قرار دے دیا۔ تاہم مزید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد انہوں نے وضاحت دی کہ ان کا اشارہ پاکستانیوں کی جانب نہیں بلکہ ان تمام افراد کی جانب تھا جو ان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :