فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کا نیا کنوینئر مقرر کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 اکتوبر 2016 21:34

فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کا نیا کنوینئر مقرر کر دیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2016ء) فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کا نیا کنوینئر مقرر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے اعلان کیا ہے کہ انہیں متحدہ پاکستان کا کنوینئر مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ عہدہ ایم کیو ایم لندن سے علیحدگی کے بعد سے خالی تھا۔ جبکہ خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا ڈپٹی کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔