اوباماکا ریو اولمپکس میں شریک امریکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ ،خصوصی اندازاپنانے کی بھی کوشش

اتوار 2 اکتوبر 2016 12:32

اوباماکا ریو اولمپکس میں شریک امریکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) امریکی صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاؤس میں ریوڈی جنیرو اولمپکس میں شان دار کارکردگی دکھانے والے امریکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا،اوباما نے تقریب کے دوران ریوڈی جنیرو اولمپکس میں امریکی کھلاڑیوں کے سونے کے 46 تمغے جیتنے کو بھرپور طریقے سے سراہا۔ انہوں نے خصوصی طور پر خواتین کھلاڑیوں کا ذکر کیا،میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روزامریکی صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاؤس میں ریوڈی جنیرو اولمپکس میں شان دار کارکردگی دکھانے والے امریکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔

اوباما نے امریکی اولمپک دستے کو سلامی پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی انداز اپنانے کی کوشش کی، میشیل اوباما کی موجودگی کے بیچ اس موقع پر سامنے آنے والی تصویر انتہائی معنی خیز نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے سپلیٹ کی حرکت کے اظہار کی بھرپور کوشش کی جس میں انسان اپنے دونوں پاؤں کو 180 ڈگری کے زاویے پر ہر ممکن حد تک کھولتا ہے۔ یہ جمناسٹک میں ایک بنیادی حرکت شمار کی جاتی ہے،اس حوالے سے منظرعام پر آنے والی دل چسپ تصویر میں نظر آرہا ہے کہ اوباما کی جانب سے اس جدوجہد کے دوران ان کے سامنے موجود امریکی خواتین جمناسٹ وہ ہی حرکت بہت آسانی سے کر رہی تھیں۔

اس موقع پر میشیل اوباما نے مسکراتے ہوئے اپنے شوہر پر یہ تبصرہ کیا کہ وہ اپنے پاؤں کی انگلیوں کو نہیں چھو سکتا، اوباما نے فوری طور پر ان ہی الفاظ کے ساتھ جواب دیا کہ وہ اپنے پاؤں کی انگلیوں کو نہیں چھو سکتا۔ اس پر امریکی خواتین جمناسٹ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئیں۔امریکا کے اولمپک دستے میں پانچ خواتین جمناسٹ شامل تھیں۔اوباما نے تقریب کے دوران ریوڈی جنیرو اولمپکس میں امریکی کھلاڑیوں کے سونے کے 46 تمغے جیتنے کو بھرپور طریقے سے سراہا۔ انہوں نے خصوصی طور پر خواتین کھلاڑیوں کا ذکر کیا۔

متعلقہ عنوان :