بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے سے باز نہ آیا

واہگہ بارڈ پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران پاکستانی شائقین نے ہماری طرف پتھراؤ کیا،بھارتی میڈیا کا الزام

اتوار 2 اکتوبر 2016 21:54

بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے سے باز نہ آیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2اکتوبر۔2016ء) بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے سے باز نہ آیا، واہگہ بارڈ پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران پاکستانی شائقین کی طرف سے بھارتی پویلن کی طرف پتھراؤ کرنے کا الزام عائد کردیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق واہگہ بارڈ پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران پاکستانی شائقین نے بھارتی پویلن کی طرف پتھر پھینکے اور بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ۔

بی ایس ایف نے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ معاملے کو اٹھانے کیلئے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کیا ہے تاہم پاکستان رینجرز نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اڑی واقعے اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے بعد سے شدید کشیدگی پائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :