وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سیالکوٹ میں کھلی کچہری ،شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر احکامات جاری

اتوار 2 اکتوبر 2016 22:01

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2اکتوبر۔2016ء) وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے اتوار کو مسلم لیگ ہاؤس پیرس روڈ سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، اس موقع پر شہریوں نے وفاقی وزیر کو مختلف محکموں کے بارے میں شکایات اور در پیش مسائل سے آگاہ کیا، وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے شہریوں کے شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر موجود مختلف وفاقی اورصوبائی محکموں کے مقامی حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور اس سلسلہ میں کوئی غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے، اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اﷲ بٹ ، چودھری محمد اکرام،یوسی چیئرمین توحید اختر، محمود الحسن بابر خاں ، میاں اشفاق، صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ سیالکوٹ محمد فاروق گھمن، مرزا اکرم، ٹی ایم او ظفر قریشی ، بلقیس رانی اور نصرت جمشید بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :