محرم الحرام کے موقع پر سہولیات کی فراہمی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت برادشت نہیں کی جائے گی، لاپرواہی کے عمل میں مرتکب افسران و عملے کو سخت تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،میونسپل کمشنربلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح

پیر 3 اکتوبر 2016 21:41

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) میونسپل کمشنربلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر سہولیات کی فراہمی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہر گذ برادشت نہیں کی جائے گی لاپرواہی کے عمل میں مرتکب افسران و عملے کو سخت تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائٹ زون میں منعقدہ بلدیاتی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے اجلاس میں شریک افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام موصولہ شکایات کے حل کیلئے فوری طور پر اقدامات کیئے جائیں امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور جلوس کی گزرگاہوں پر تعمیر ومرمت کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے جبکہ چونے و جراثیم کش ادویات کے چھڑکا? کے ساتھ ساتھ روشنی کی فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات کو بھی جلد ازجلد حتمی شکل دی جائے اجلاس میں موجود افسران نے انتظامیہ کی جانب سے مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف جاری صفائی ستھرائی روشنی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے اور جلوس کی گزرگاہوں پر جاری کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ علاقائی انجمنوں کے عہدیداران کی جانب سے موصولہ تجاویز کی روشنی میں بلدیہ غربی کی حدود میں موجود امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جلوس کی گذرگاہوں کی مرمت کا کام برق رفتاری سے جاری ہے ،جبکہ امام بارگاہوں کے اطراف جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا عمل بھی تسلسل سے جاری رکھا جا رہا ہے۔