حیدرآباد پولیس کے ترجمان کا انٹرویوز کے لئے اعلان

پیر 3 اکتوبر 2016 23:08

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) حیدرآباد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ضلع پولیس میں2016ء کانسٹیبل بھرتی کے وہ امیدوار جنہوں نے25 ستمبر کو ہونے والے این ٹی ایس کے تحریری امتحان میں30 یا اس سے زائد نمبر حاصل کئے ہیں وہ امیدوار پولیس ہیڈ کوارٹر حیدرآباد میں 6 اکتوبر2016ء کو صبح8بجے انٹرویوز کے لئے حاضر ہوں، امیدوار اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور تعلیمی اسناد دو فوٹو کاپیوں کے سیٹ ساتھ لائیں، دستاویزات نہ لانے والے امیدواروں کو انٹرویوز میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تمام امیدواروں کو انٹرنیٹ بینرز اور مقامی کیبل کے ذریعے مطلع کر دیا گیا ہے،متعلقہ امیدوار تحریری امتحان کے نمبر این ٹی ایس کی ویب سائٹ پر چیک کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :