علی پور ، تر لا ئی اور گر دونو اح میں مشترکہ سرچ آپریشن،03مشتبہ افراد گرفتار

پیر 3 اکتوبر 2016 23:09

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حسا س اداروںٍ کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ کورال کے علا قوں علی پور ، تر لا ئی اور گر دونو اح میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران03مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد ، مشتبہ افراد کو متعلقہ تھا نہ میں منتقل کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کو رال کے علاقوں میں پولیس، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں نے کو رال ، علی پو ر ، تر لا ئی اور گر دونو اح میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران03مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تھانہ میں منتقل کیا گیا ہے جہاں سے ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ، ملزمان سے 02عدد کلا شنکو فیں ، 02عدد با ر ہ بو ر رائفلیں ، 02عدد پسٹل معہ ایمو نیشن بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا ،ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں۔