اقتصادی راہداری منصوبہ آنیوالی نسلوں کی امانت ہے ،منصوبے پرکسی کااختلاف ہے نہ ہوگا،احسن اقبال

پیر 3 اکتوبر 2016 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) وفاقی وزیربرائے ترقی وبہبودآبادی احسن اقبال نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ آنے والی نسلوں کی امانت ہے ،منصوبے پرکسی کااختلاف ہے اورنہ ہی ہوگا۔پیرکے روزایک انٹرویومیں احسن اقبال نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں ترقی اورخوشحالی لائے گا۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ پاکستان کی آئندہ آنے والی نسلوں کی امانت ہے اس منصوبے پرکسی کواختلاف نہیں ہے ،اورنہ ہی اختلاف ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ راہداری کے مغربی روٹ سے متعلق چینی سفارتخانے کے بیان کے بعدغلط فہمیاں دورہوگئی ہیں ۔مغربی روٹ پرکام تیزی سے جاری ہے ،دسمبر2016ء تک کوئٹہ سے گوادرتک ساڑھے600کلومیٹرروڈتیارہوجائے گی،ڈیرہ اسماعیل خان ،برہان شاہراہ بھی 2018ء تک مکمل ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ دشمنوں کوہضم نہیں ہورہا،چاروں صوبوں کی مشاورت سے صنعتی زون بنانے جارہے ہیں

متعلقہ عنوان :