اروند کیجروال کے بعد اب عام آدمی پارٹی نے بھی حکومت سے سرجیکل اسٹرائیکس کے ثبوت مانگ لیے
سمیرا فقیرحسین منگل 4 اکتوبر 2016 14:34
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 اکتوبر 2016ء): بھارت کے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے جھوٹے ثابت ہوتے نظر آ رہے ہیں کیونکہ اب ان کی اپنی عوام بھی حکومت سے سرجیکل اسٹرائیکس کے ثبوتوں کا مطالبہ کر رہی ہے لیکن حکومت اس حوالے سے اپنے صحافیوں یا کسی بھی رہنما کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی ہے۔ بھارت کی حکومتی جماعت بی جے پی نے ثبوت مانگنے پر اروند کیجروال اور عام آدمی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ سرجیکل اسٹرائیکس کے معاملے پر سیاست کر رہے ہیں۔
بی جے پی کی جانب سے اس تنقید کے بعد عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں نے حکومتی جماعت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں کوئی سرجیکل اسٹرائیکس نہیں کیں لہٰذا بھارتی حکومت اور بھارتی وزیر اعظم کو چاہئیے کہ وہ سرجیکل اسٹرائیکس کے ثبوت پوری دنیا اور پاکستان کے سامنے لا کر انہیں بتا دیں کہ بھارت کا دعویٰ جھوٹا نہیں ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے ثبوت تو طلب کیے ہیں لیکن انہیں نہ مان کر حکومت کی جانب سے بوکھلاہٹ میں کوئی بھی بیان دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے محض یہ مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو ثبوت فراہم کرکے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کو ثابت کیا جائے تاکہ عالمی فورم پر بھی سب کو معلوم ہو۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.