ٹویوٹا نے کیروبو مینی نامی 'بچہ' روبوٹ تیا کر لیا

منگل 4 اکتوبر 2016 20:23

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) معروف آٹوموبائل کمپنی ٹویوٹا نے اعلان کیا ہے کہ ایک ہتھیلی کی سائز جتنا باتیں کرنے والا روبوٹ آئندہ سال سے فروخت کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ دس سینٹی میٹر کے قد کا 'کیروبو مینی' نامی روبوٹ گپ شپ کے لیے تیار کیا گیاہے۔یہ روبوٹ اپنے مالک کی گاڑی سے معلومات حاصل کرکے سفر کے بارے میں بات کر سکتا ہے۔اس روبوٹ میں بچوں جیسی خصوصیات بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :