وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج نے ایک ملین دستاویزات جاری کرنے کا عندیہ دے دیا

منگل 4 اکتوبر 2016 20:54

وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج نے ایک ملین دستاویزات جاری کرنے کا عندیہ ..

ایکواڈور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) خفیہ دستاویزات عام کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی جولین آسانج نے رواں برس کے اختتام سے قبل ایک ملین خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا عندیہ دیدیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولین آسانج نے عندیہ دیا ہے کہ رواں برس کے اختتام سے قبل ایک ملین خفیہ دستاویزات جاری کر دی جائیں گی۔جولین اسانج کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ دستاویزات تین حکومتوں اور امریکی انتخابات سے متعلق ہیں۔ ساتھ ہی آسانج نے اس بات کی تردید کی کہ ان دستاویزات کو جاری کرنے کا مقصد ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

متعلقہ عنوان :