لاہور کے علاقہ برکت مارکیٹ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایف آئی اے کی کاروائی

ہنڈی کا کاروبار کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا‘ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی بھی برامد کرلیے

منگل 4 اکتوبر 2016 23:19

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) لاہور کے علاقہ برکت مارکیٹ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایف آئی اے کی کاروائی‘ ہنڈی کا کاروبار کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا‘ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی بھی برامد کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہنڈی نکا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے تحت ایف آئی اے نے برکت مارکیٹ میں چھاپہ مار کر ملزم حافظ شیزار کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے کویتی دینار ، یو اے ای درہم ، ین اور ڈالروں سمیت پاکستانی کرنسی بھی برامد کی گئی ہے۔ ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :