Live Updates

عمران خان اپنی جماعت کو اب عوامی مسلم لیگ میں ضم کر لیں کیونکہ فیصلے شیخ رشید کی مر ضی سے ہی ہو رہے ہیں ‘ رانا ثناء اﷲ خان

تحر یک انصاف کو عمران خان اور شیخ رشید کے ہوتے ہوئے کسی اور دشمن کی کوئی ضرورت نہیں ‘صوبائی وزیر قانون

منگل 4 اکتوبر 2016 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی جماعت کو اب عوامی مسلم لیگ میں ضم کر لیں کیونکہ فیصلے شیخ رشید کی مر ضی سے ہی ہو رہے ہیں ‘تحر یک انصاف کو عمران خان اور شیخ رشید کے ہوتے ہوئے کسی اور دشمن کی کوئی ضرورت نہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا مقصد صرف وزیراعظم بننا ہے مگر بد قسمتی سے انکا یہ مشن اور خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے فیصلے اب عمران خان نہیں بلکہ شیخ رشید کی مر ضی سے ہو رہے ہیں اور عمران خان اپنے سیاسی استاد شیخ رشیداحمد کے اشاروں کے مطابق افر تفر ی کی سیاست کر رہے ہیں اس لیے اب اس بات میں کوئی شک باقی نہیں رہا کہ تحر یک انصاف کی تباہی او ر دشمنی کیلئے تحر یک انصاف کیلئے عمران خان اور شیخ رشید ہی کافی ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات