لاہور کی تمام ڈویژنز میں منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن

قبضہ سے 8کلو853گرام چرس ، 744بوتلیں شراب،03پسٹلزاور1چھری برآمد

منگل 4 اکتوبر 2016 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرلاہور کی تمام ڈویژنز میں منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے25منشیات فروش،4 ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے 8کلو853گرام چرس ، 744بوتلیں شراب،03پسٹلزاور1چھری برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو ہدایت کی کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے جس پرتمام ڈویژنل ایس پیز نے تمام تھانوں پر مشتمل سپیشل پولیس ٹیمیں تشکیل دیں اور ان جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ۔

لاہورکی تمام ڈویژنل پولیس نے ماہرانہ منصوبہ بندی سے کریک ڈاؤن کر تے ہوئے 25منشیات فروشی،4 ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے 8کلو853گرام چرس ، 744بوتلیں شراب،03پسٹلزاور1چھری برآمد کر لی۔

متعلقہ عنوان :