لاہور ہائیکورٹ نے دوہری شہریت رکھنے والے طلبہ سے ڈبل فیس لینے کیخلاف دائر درخواست چیف جسٹس کو بھجوادی

بدھ 5 اکتوبر 2016 14:06

لاہور۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے دوہری شہریت رکھنے والے طلبہ سے ڈبل فیس لینے کیخلاف دائر درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی تاکہ اسی بنچ کے روبرو سماعت کے لیے پیش کیا جائے جو اسی نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کررہا ہے‘درخواست گزار طلبہ بختاور اور ارشد نے دوہری شہریت رکھنے والے طلبہ نے ڈبل فیس لینے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے‘درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ آئین کے تحت تمام شہری برابر ہیں اور طلبہ میں دوہری شہریت رکھنے کی بنیاد پر تفریق نہیں کی جاسکتی ہے‘ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو دوہری شہریت کے حامل طلبہ سے ڈبل فیس لینے سے روکا جائے۔