بھارت کا سیاسی جماعتوں کوثبوت فراہم کرنے کیلئے سرجیکل اسٹرائیک کاڈرامہ بے نقاب

بھارتی فوج گزشتہ 3دنوں سے سرجیکل اسٹرائیک کی جعلی ویڈیو بنانے میں مصروف ہے۔مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے رکن انجینئرعبدالرشیدکی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 5 اکتوبر 2016 20:09

بھارت کا سیاسی جماعتوں کوثبوت فراہم کرنے کیلئے سرجیکل اسٹرائیک کاڈرامہ ..

سرینگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05اکتوبر2016ء) : مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے رکن انجینئرعبدالرشید نے سرجیکل اسٹرائیک کا پول کھول دیا،بھارت نے اپنی عوام اور سیاسی جماعتوں کو سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت فراہم کرنے کیلئے جعلی ویڈیو کا سہارا لینے کا فیصلہ کرلیاہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے رکن انجینئرعبدالرشید نے کہا ہے کہ بھارتی فوج گزشتہ 3دنوں سے سرجیکل اسٹرائیک کی جعلی ویڈیو بنانے میں مصروف ہے۔

بھارتی فوج جعلی ویڈیولیپاسیکٹر کے قریب بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کے دومقامات پر بھی سٹرائیک کا ڈرامہ رچایا گیا۔سرحدی علاقوں‌سے لوگوں‌کو نکالنے کا مطلب کیا ہے؟۔شیخ عبدالرشید نے کہا کہ بھارتی حکومت سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا ڈرامہ رچا کر کشمیر ایشو سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :