ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد نے انیس قائم خانی کے خلاف کینٹ تھانہ حیدرآباد پر درج مقدمہ کی سماعت27 اکتوبر تک ملتوی کردی
بدھ 5 اکتوبر 2016 23:17
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کے خلاف 1994ء میں کینٹ تھانہ حیدرآباد پر درج ہڑتال کے دوران وین جلانے کے مقدمہ کی سماعت27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
(جاری ہے)
گذشتہ سماعت پرملزم انیس قائم خانی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر فاضل جج نے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کراچی کو ملزم کو آئندہ سماعت پر کراچی جیل سے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا، بدھ کو سماعت کے موقع پر سینٹرل جیل کراچی کے سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے تحریری جواب جمع کرا یا گیا کہ ملزم انیس قائم خانی کراچی کے ہسپتال میں زیرعلاج ہے اور ہماری کسٹڈی میں نہیں ہیں ہسپتال سے ڈسچارج ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا جا ئے گا، عدالت نے مقدمہ کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
انیس قائم خانی پر1994 میں کینٹ تھانہ حیدرآباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھاجبکہ وہ متحدہ قومی مومنٹ میں تھے، ان پر ہڑ تال کے دوران الرحیم شاپنگ سینٹر کے قریب اپنے دیگر مسلح ساتھیوں کے ساتھ وین چھین کر اسے آگ لگا نے کا الزام ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.