پرتگال کے سابق وزیر اعظم اینتونیو گتریزجنوری میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:38

پرتگال کے سابق وزیر اعظم اینتونیو گتریزجنوری میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری ..

جنیوا(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اکتوبر۔2016ء) پرتگال کے سابق وزیر اعظم اینتونیو گتریزجنوری میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویتالے چورین نے اعلان کیا کہ 66 سالہ اینتونیو گتریز اس عہدے کے لیے واضح طور پر پسندید شخصیت ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعرات کو امیداوار کی تصدیق کرنے کے لیے باقاعدہ ووٹنگ ہوگی۔

خیال رہے کہ اینتونیو گتریز گذشتہ دس سالوں سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی سبراہی کر رہے ہیں۔وہ آئندہ سال بان کی مون کی جگہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے۔اقوامِ متحدہ میں امریکہ کی مندوب سمانتھا پاور نے اس حوالے سے کہا کہ انتخاب کا یہ عمل غیر معمولی طور پر غیر متنازع تھا۔

(جاری ہے)

سمانتھا پاور کا کہنا تھا کہ سب نے اس پر اتفاق کیا جس نے اس سارے عمل کے دوران سب کو متاثر کیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے 15 ارکان نے بدھ کو دس امیدواروں کے لیے خفیہ ووٹ دیا اور کسی نے بھی اینتونیو گتریز کی مخالفت نہیں کی۔ان ارکان سے کہا گیا تھا کہ وہ امیدواروں میں سے کسی بھی امیدوار کا انتخاب کرنے کے لیے حمایت کرنا ’حمایت نہ کرنا یا کوئی رائے نہیںلکھیں۔ ان 15 ووٹوں میں سے اینتونیو گتریز کی حمایت میں 13 پڑیں جبکہ دو ارکان نے کسی بھی امیدوار کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔

اینتونیو گتریز نے جن نو امیدواروں کو شکست دی ان میں بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی یورپی یونین کی بجٹ کمشنر کرسٹالینا جارجیوا بھی شام ہیں۔امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ اس مرتبہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے کسی خاتون کا انتخاب کیا جائے گا۔آئندہ سال جنوری میں بان کی مون دس سال بعد سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :