Live Updates

عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس

اجلاس میں اسلام آباد بند کرنے سے متعلق غورکیا گیا،پارلیمنٹ میں جھگڑاہوگیاہے،ہمارا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ درست تھا۔عمران خان کی اجلاس میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 6 اکتوبر 2016 15:53

عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06اکتوبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمینعمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا،جس میں اسلام آباد بند کرنے سے متعلق غورکیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آج اسلام آباد میں عمران کی زیرصدارت اجلاس میں جہانگیرترین، شاہ محمود قریشی، پرویزخٹک، شیریں مزاری، اسدعمر، علیم خان، شفقت محمود، اعجازچوہدری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ ذرائع کے کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسد عمر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اسد عمر سنو جو میں کہہ رہاہوں ،پارلیمنٹ میں جھگڑا ہوگیاہے۔ہمارا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ درست تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات