جماعت اہلسنّت کے رہنماؤں کا شاہ تراب الحق کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 6 اکتوبر 2016 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی اور مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کی وفات سے ملک و قوم ایک صاحب بصیرت عالم دین سے محروم ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ تراب الحق زندگی بھر نظام مصطفی کے نفاذ او ر مقام مصطفی کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل رہے۔ انکی دینی و قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ شاہ تراب الحق قادری نے دینی و قومی تحریکوں میں مجاہدانہ کردا ر ادا کیا۔ وہ دینی و قومی معاملات میں پیش پیش رہتے تھے۔ شاہ تراب الحق کی وفات جماعت اہلسنّت کے عہدیداران و کارکنان کیلئے بے پناہ صدمے کا باعث ہے۔