اثاثے چھپانے کا الزام ، سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما راشدہ یعقوب کو نااہل قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 7 اکتوبر 2016 11:18

اثاثے چھپانے کا الزام ، سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما راشدہ یعقوب کو نااہل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اکتوبر 2016ء) : اثاثے چھپانے کے جُرم میں سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما راشدہ یعقوب کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے راشدہ یعقوب کی اپیلوں پر 4 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سپریم کورٹ کے جج کے جسٹس دوست محمد نے پڑھ کر سنایا۔ سپریم کورٹ نے اثاثے چھپانے پر راشدہ یعقوب کو نا اہل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے مسلم ن لیگ کی رہنما راشدہ یعقوب کو نا اہل قرار دیتے ہوئے پی پی 78 جھنگ میں دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم دے دیا ہے ۔ راشدہ یعقوب کے خلاف اہلسنت والجماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی تھی ۔ الیکشن ٹربیونل نے اثاثے چھپانے پر راشدہ یعقوب کو نا اہل قرار دیا تھا، جس کے خلاف راشدہ یعقوب نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ۔ تاہم عدالت عظمیٰ نے اپیلیں خارج کر دیں ۔ سپریم کورٹ نے پی پی 78 جھنگ سے ن لیگ کی راشدہ یعقوب کو نا اہل قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ راشدہ یعقوب ن لیگ کے ٹکٹ پر پی پی 78 سے کامیاب ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :