Live Updates

عمران خان نے وزیر اعظم نوا زشریف سے بھارت میں کیے جانے والے کاروبار کی تفصیلات کا مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 7 اکتوبر 2016 12:59

عمران خان نے وزیر اعظم نوا زشریف سے بھارت میں کیے جانے والے کاروبار ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اکتوبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ایک اور مطالبہ کر دیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نواز شریف بھارت میں کیے جانے والے اپنے کاروبار کی تفصیلات فراہم کریں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف بھارت میں اپنے اور اپنے اہل خانہ کے کاروبار سے متعلق تفصیلات فراہم کریں ۔

(جاری ہے)

ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ سوچیں اگر بھارتی وزیر اعظم یا کسی بزنس مین کا پاکستان میں کوئی کاروبار ہوتا تو بھارتی انتہا پسندکس قدر ہنگامہ کھڑا کرتے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :