Live Updates

عمران خان کے پہلے بھی دھرنے ناکام ہوئے اب بھی ناکام ہونگے ‘ اکرم خان درانی

جمعہ 7 اکتوبر 2016 16:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔07 اکتوبر۔2016ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ عمران خان کے پہلے بھی دھرنے ناکام ہوئے اب بھی ناکام ہونگے ‘ بھارت کے ساتھ حالات ساز گار نہیں ‘ عمران خان یاد رکھیں وزیر اعظم عوام کے ووٹوں سے بنتا ہے دھرنوں سے نہیں ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ماضی کے دھرنوں اور احتجاج سے سبق نہیں سیکھا، ایک طرف بھارت کے ساتھ حالات سازگار نہیں، دوسری جانب عمران خان اسلام آباد کے شہریوں کا پانی بند کرنے کی بات کر رہے ہیں جبکہ اسلام آباد کے عوام کو گھروں پر بند کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

ایسے عزائم رکھنے والوں کیخلاف عدالت سے رجوع کیا جائے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی کے دھرنے سے عران خان نے اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی اور ملک میں آنے والی سرمایہ کاری کو روکا، عمران خان کی ایک ہی خواہش ہے کہ وہ جلد سے جلد ملک کا وزیراعظم بن جائیں لیکن وزیراعظم تو پاکستان کے عوام نے بنانا ہے، دھرنے نے نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے زلزلہ 2005ء کے متاثرین کے حوالے سے کہا کہ میں نے 2005ء کے زلزلہ میں اپنا دفتر ایبٹ آباد منتقل کیا لیکن میرے دور میں متاثرہ علاقوں کے شروع کئے گئے منصوبے ابھی تک مکمل نہیں ہوئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات