فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر ، برازیل نے بولیویا کو ہرا دیا

برازیل کی ٹیم نے میچ میں 5گول سکور کئے ، اٹلی اور سپین کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا

جمعہ 7 اکتوبر 2016 18:35

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر ، برازیل نے بولیویا کو ہرا دیا

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائرز میں کھیلے گئے میچ میں برازیل نے کامیابی حاصل کر لی جبکہ اٹلی اور سپین کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا ۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ رانڈ کے میچ میں برازیل نے بولیویا کے خلاف پہلا گول دسویں منٹ میں ہی داغ دیا ۔

(جاری ہے)

ایک گول کے خسارے کے بعد حریف ٹیم پریشر میں آ گئی اور جم کر نہ کھیل سکی ۔ برازیل کی بڑی ٹیم نے چھوٹی ٹیم کی کمزوری کا خوب فائدہ اٹھایا اور میچ میں وقفے وقفے سے مزید چار گولز سکور کیے جبکہ مخالف ٹیم کوئی گول کرنے میں ناکام رہی ۔ ایونٹ میں ہونے والے دوسرے میچ میں اٹلی اور سپین کی ٹیموں میں جوڑ پڑا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :