غوری کلب اور راوی کلب نے آل پنجاب چوہدری رحمت علی ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل کل کھیلا جائے گا،

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 11:07

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔08 اکتوبر۔2016ء) ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری آل پنجاب چوہدری رحمت علی ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ غوری کلب اور راوی کلب کی ٹیموں کے درمیان اتوار کو سہ پہر تین بجے میونسپل سٹیڈیم ، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین شوکت علی خان نے بتایا کہ فائنل میچ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور فائنل کے اختتام پر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :