غوری کلب اور راوی کلب آل پنجاب چوہدری رحمت علی ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 11:10

راولپنڈی ۔ 8 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔08 اکتوبر۔2016ء) ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری آل پنجاب چوہدری رحمت علی ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں غوری کلب اور راوی کلب کی ٹیموں فائنل میں پہنچ گئیں، فائنل(آج) اتوار کو سہ پہر تین بجے میونسپل سٹیڈیم ، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے، ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین شوکت علی خان نے بتایا کہ فائنل میچ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں 32 ٹیموں نے ناک آؤٹ سسٹم پر حصہ لیا، ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں راوی کلب نے اسلام آباد کلب کو 5-4 پنلٹی ککس سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں غوری کلب اسلام آباد نے نشتر کلب راولپنڈی کو 3-0 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

متعلقہ عنوان :