مسلم لیگ(ن)کا صوبائی سطح پر پارٹی کومنظم بنانے کیلئے تنظیم نوکا فیصلہ

صوبائی صدوربنانے کیلئے ناموں پر غور شروع،پنجاب کیلئے شہبازشریف،سندھ سینیٹرمشاہداللہ،خیبرپختونخواہ پیرصابرشاہ،جبکہ بلوچستان کیلئے ثناء اللہ زہری کو پارٹی کاصدربنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 8 اکتوبر 2016 16:03

مسلم لیگ(ن)کا صوبائی سطح پر پارٹی کومنظم بنانے کیلئے تنظیم نوکا فیصلہ

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08اکتوبر2016ء) :مسلم لیگ(ن)نے صوبائی سطح پر پارٹی کومنظم اور فعال بنانے کیلئے تنظیم نوکا فیصلہ کیا ہے،جس کے باعث صوبائی صدوربنانے کیلئے ناموں پر غور شروع کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نوازپنجاب کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف یا انکے صاحبزادے حمزہ شہبازشریف کو پارٹی کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔صوبہ سندھ میں مسلم لیگ(ن)کا صدرسینیٹرمشاہداللہ خان،خیبرپختونخواہ پیرصابرشاہ،جبکہ بلوچستان کیلئے ثناء اللہ زہری کو پارٹی کاصدربنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ قیادت نے پارٹی ڈھانچے کی تنظیم نو کا فیصلہ کیاہے۔تاکہ الیکشن 2018ء پارٹی کو منظم اور فعال بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :