Live Updates

ملک کی حساس صورتحال کسی احتجاج کی متحمل نہیں ہوسکتی۔سینیٹرپرویزرشید

عمران خان احتجاج کو کسی اوروقت کیلئے رکھیں،سیاسی مفاد کو ترجیح دینے کے اقدام کو قوم اچھا نہیں سمجھتی،2018ء تک عمران خان کو حکومت کا تختہ الٹنے کے مواقع ملتے رہیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 8 اکتوبر 2016 16:36

ملک کی حساس صورتحال کسی احتجاج کی متحمل نہیں ہوسکتی۔سینیٹرپرویزرشید

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08اکتوبر2016ء) :وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشید نے کہا ہے کہ ملک کی حساس صورتحال کسی احتجاج کی متحمل نہیں ہوسکتی،عمران خان احتجاج کو کسی اوروقت کیلئے رکھیں،سیاسی مفاد کو ترجیح دینے کے اقدام کو قوم اچھا نہیں سمجھتی،2018ء تک عمران خان کو حکومت کا تختہ الٹنے کے مواقع ملتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہروقت جنگی جنون کو خودپرسواررکھنا سیاسی شخصیت کے شایان شان نہیں ہے۔

عمران خان کو چاہیے کہ احتجاج کو کسی اوروقت کیلئے رکھیں۔سیاسی مفاد کو ترجیح دینے کے اقدام کو قوم اچھا نہیں سمجھتی۔انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد کیخلاف کام کرنے والے ہرکلبھوشن پر نظررکھے ہوئے ہیں۔کسی کو پاک سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دینگے۔پرویزرشید نے کہا کہ حکومت کے جراتمندانہ کردار سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات