بلاول بھٹوپارٹی کے لیڈراورسوچ سمجھ کربات کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ

ایم کیوایم ارکان اسمبلی اپنااستعفیٰ دیں یا نہ دیں ہم اپنا کام کرتے رہیں گے،اسلحہ برآمدگی کی جگہ سیاسی جماعت کے دفترکے قریب ہے،اسلحے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔سید مرادعلی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 8 اکتوبر 2016 16:36

بلاول بھٹوپارٹی کے لیڈراورسوچ سمجھ کربات کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08اکتوبر2016ء) :وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوپارٹی کے لیڈر ہیں،سوچ سمجھ کر بات کرتے ہیں،ایم کیوایم ارکان اسمبلی اپنا استعفیٰ دیں یا نہ دیں ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عزیزآباداسلحے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔بھاری تعداد میں برآمد اسلحے سے لگتا ہے کہ ملک دشمنوں کی بڑی تیاری تھی۔

(جاری ہے)

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اسلحہ برآمدگی کی جگہ سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب ہے۔سندھ میں محکمہ اینٹی کرپشن کو مزید فعال بنارہے ہیں۔تاکہ محکمانہ کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکے۔انہوں نے بلاول بھٹو کے وزیراعظم کے حق میں بیان دینے پر کہا کہ بلاول بھٹوپارٹی کے لیڈر ہیں،سوچ سمجھ کر بات کرتے ہیں۔مزیدبرآں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری سے ملاقات بھی کی۔جس میں سندھ کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :