Live Updates

پی ٹی آئی کااسلام آباد دھرنے کااعلان،وزیراعظم نے سکیورٹی پلان بنانےکی ہدایت کردی

مظاہرین کو ریڈزون میں داخلےسے روکنے کی حکمت عملی پربھی غور،احتجاج کے نام پرنظام زندگی اورسرکاری کام مفلوج نہیں ہونا چاہیے،پی ٹی آئی احتجاج کے دوران عوام اورسرکاری تنصیبات کاتحفظ پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔نوازشریف کی چوہدری نثارکو ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 8 اکتوبر 2016 18:14

پی ٹی آئی کااسلام آباد دھرنے کااعلان،وزیراعظم نے سکیورٹی پلان بنانےکی ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08اکتوبر2016ء) :وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے اسلام آباد میں دھرنے کو کنٹرول کرنے کیلئے حکمت عملی پرغورشروع کردیاہے،وزیراعظم نوازشریف نے وزیرداخلہ کو اسلام آباد کی فول پروف سکیورٹی کاپلان بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے،مظاہرین کو ریڈزون میں داخلےسے روکنے کیلیے اقدامات بھی پلان میں شامل ہونگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کی ہیں‌ کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران عوام اورسرکاری تنصیبات کاتحفظ پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

احتجاج کے نام پرنظام زندگی اورسرکاری کام مفلوج نہیں ہونا چاہیے۔وفاقی وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کے30اکتوبر کے دھرنے پرپنجاب حکومت سےبھی مشاورت کرے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے احتجاج کیلیے مخصوص مقامات مختص کرنے کی سیاسی اورانتظامی حکمت عملی پرمشاورت شروع کردی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات