بھارت جنگی جنون سے نکل کر کشمیریوں کی آواز سنے ،پاکستان جنگ نہیں چاہتا ،تاہم اگر کوئی مہم جوئی کی گئی تو پاکستان فوج اور عوام ملکرمنہ توڑ جواب دیں گے

سابق وزیر دفاع مسلم لیگ (ن) کے سنئیر رہنماء سید غوث علی شاہ کی پارٹی وفد سے بات چیت

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 21:56

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء) سابق وزیر دفاع مسلم لیگ (ن) کے سنئیر رہنماء سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت جنگی جنون سے نکل کر کشمیریوں کی آواز سنے ،پاکستان جنگ نہیں چاہتا ،تاہم اگر کوئی مہم جوئی کی گئی تو پاکستان فوج اور عوام ملکرمنہ توڑ جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کے وفد سے بات چیت کررہے تھے ،وفد میں مسلم لیگ (ن) کے سنئیر کارکنان موجود تھے،انہوں نے وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاع اس وقت پاکستان کی اس مسلح افواج کے ہاتھوں میں ہے جس کی قیادت جنرل راحیل شریف جیسے سچا سپہ سالار کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ نریندر مودی پاکستان کو ترنوالہ نہ سمجھے پاکستان دنیا اسلام کی مضبوط ایٹمی قوت ہے،انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو جمہوریت کے خلاف بات نہیں کرنا چاہئیے،یونکہ پاکستان جمہوری سوچ رکھنے والے قاعداعظم محمد علی جناح کی کوششوں سے وجود میں آیا تھا ،انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو پرویز مشرف خود کو سیاسی جماعت کا سربراہ بتاتے ہیں تو دوسری طرف جمہوری نظام کے خلاف باتیں کرتے ہیں جو قول وفعل میں تضاد ہے،انہوں نے گزشتہ دنوں رحلت فرمانے والے جماعت اہلسنت کے سبراہ علامہ شسہ تراب الحق کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ تراب الحق عظیم مذہبی ھستی تھے،انہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کے اتحاد کے لئے کوشش کی،انہوں نے مرحوم کی معزرت کی دعا کرتے ہوئے سوگواروں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔