عزیز آباد سے ملنے والے اسلحے کی تحقیقات ہو رہی ،تاہم اسلحہ جہاں سے ملا ہے اس کے قریب جس پارٹی کا دفتر ہے شک ادھرجائے گا،ایم کیو ایم استعفے دے یا نہ دے میں اپنا کام کرتا رہوں گا ، بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم قائد سے متعلق بیان سوچ سمجھ کردیا ہوگا،وزیر اعلی سندھ سید مر اد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء) وزیر اعلی سندھ سید مر ادعلی شاہ نے کہاہے کہ عزیز آباد سے ملنے والے اسلحے کی تحقیقات ہو رہی ،تاہم اسلحہ جہاں سے ملا ہے اس کے قریب جس پارٹی کا دفتر ہے شک ادھرجائے گا۔ایم کیو ایم استعفے دے یا نہ دے میں اپنا کام کرتا رہوں گا ، بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم قائد سے متعلق بیان سوچ سمجھ کردیا ہوگا۔

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مرا دعلی شاہ نے کہاکہ عزیرآباد سے ملنے والے اسلحہ کی تحقیقات ہورہی ہے اورجلد اس کے نتائج سامنے آجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جس مکان سے اسلحہ ملا ہے اس کے قریب ایک سیاسی جماعت کا دفترہے اس لیے شک اسی پرجائے گا تاہم اصل حقائق جوبھی ہوں گے عوام کے سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو پارٹی کے چیئرمین ہیں انہوں نے ایم کیوایم قائد کے متعلق جوبھی بات کی ہے سوچ سمجھ کر کی ہوگی مرکز کی پارٹی پالیسی ہوگی اس کے بارے میں مزید مرکزی رہنماؤں سے پوچھا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ عمران خان کو جو سیاست کرنی ہے وہ کریں ہماری حکومت عوامی خدمت کرتی رہے گی۔وفاقی اداروں کی سندھ میں مداخلت پر وزیراعلی سندھ نے کہاکہ نیب اپنا کام کرتی رہے میں اپنا کام کرتا رہوں گا ،میری پارٹی کرپشن کے خلاف ہے صو بائی حکومت اینٹی کرپشن میں اصلاحات لارہی ہے اورجلد محکمے کے قوانین میں ترامیم کی جائیں گی۔